پی سی بی میں مصباح الحق اور محمد حفیظ کو بڑا عہدہ مل گیا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہائی پروفائل کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔ کمیٹی میں انہیں سابق کپتانوں انضمام الحق اور محمد حفیظ کی معاونت حاصل ہوگی۔

کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔

ڈومیسٹک اسٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔

کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔

اس ضمن میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا سربراہ بنایا جانا میرے لیے اعزاز ہے۔ یہ ایک چیلنج ہے لیکن ہم اپنے وسیع تجربے کی بدولت مثبت تبدیلی لاسکیں گےاور کھیل کو فروغ دے سکیں گے۔


متعلقہ خبریں