بجلی کے بل میں کمی لانے کے آسان طریقے

ماہانہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھنے کے بعد بل بھی بڑھ گئے ہیں ۔

اگر آپ بھی اپنے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں تو مندرجہ ذیل طریقے استعمال کرکے اس میں کمی لاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس بھیج دیا

کوشش کریں ایل ای ڈی بلب استعمال کریں،ماہرین کے مطابق ایل ای ڈی بلب دیگر لائٹس کے مقابلے میں 75 فیصد کم توانائی خرچ کرتے ہیں اور 25 گنا زیادہ وقت تک چلتے ہیں۔

بلا ضرورت پنکھے استعمال نہ کریں کیونکہ ایک پنکھا اوسطاً ہر گھنٹے 75 واٹ بجلی استعمال کرتا ہے۔

شدید مالی بحران ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بند ہونے کے دہانے پرپہنچ گئی

کوشش کریں اے سی کا درجہ حرارت زیادہ رکھیں،تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اے سی کے ٹمپریچر میں ہر ایک ڈگری اضافے سے بجلی کی 6 فیصد بچت ہوتی ہے۔

اگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو  بند کر دیں۔

گھروں کی تعمیر، بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

فریج تقریباً ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے ، کوشش کریں فریج کو درست مقام پر رکھیں،دیوار سے کم از کم 2 انچ دور رکھیں اور ایسی جگہ ہو جہاں سورج کی روشنی نہ پہنچتی ہو۔

ڈیوائسز جیسے ٹیلی ویژن کو بند کرنا ہی کافی نہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اس سوئچ کو بھی آف کرنا چاہیے جس سے ڈیوائس منسلک ہوتی ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں کے 800 ملازمین نے 3 ارب کی بجلی چوری کی، سینکڑوں ملازمیں نوکری سے فارغ

ملک بھر میں شام 5 سے 11 بجے تک بجلی کے ریٹ سب سے زیادہ ہوتے ہیں ، اس لئے کوشش کریں پیک آور میں زیادہ بجلی خرچ کرنے والی ڈیوائسز کا استعمال نہ کریں۔

مذکورہ اقدامات پر عمل کر کے آپ اپنے بجلی کے بلوں میں کمی لاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں