الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس بھیج دیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو 4 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟شہروں کی فہرست جاری

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں۔

تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی، لہذا انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نہ واپس لیا جائے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر6 فیصد کمی ریکارڈ

شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے، بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

 


متعلقہ خبریں