16 سال کے وقفہ کے بعد حضرت بری امامؒ کا عرس مبارک 15 اور16 اگست کومنعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارکی زیرصدارت مزارحضرت بری امام کمپلیکس کی ترقی اورانتظام وانصرام کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟شہروں کی فہرست جاری
اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی محصولات طارق محمودپاشا، جنرل (ر)افضل جنجوعہ، گوہرزاہد ملک، چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنراسلام آباد اوردیگرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں حضرت بری امامؒ کا عرس مبارک 15 اور16 اگست کومنعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
حضرت بری امامؒ کا عرس مبارک 16 سال کے وقفہ کے بعد ہورہاہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ حضرت بری امامؒ کا عرس مبارک اب ہرسال باقاعدہ بنیادوں پرمنعقد کیا جائے گا۔