بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو چائے دیر سے بنانے پر قتل کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا ہے جہاں چائے بنانے میں دیر کرنے پر 22سالہ شادی شدہ خاتون کو اس کے شوہر نے پیٹا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سادھنا راجک نے چائے بنانے میں تاخیر کی تو اس پر ناراض شوہر موہت راجک نے اس سے جھگڑا کیا اور پھر گلا دبا کر اسے مار ڈالا،یہ واقعہ گوالیار کے یونیورسٹی تھانہ علاقے کے تھاٹی پور گاوں میں منگل کی صبح کو پیش آیا۔
مقتولہ کے والدین کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔