آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟شہروں کی فہرست جاری

کراچی رین الرٹ

محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بوندا باندی متوقع ہے۔

پورا ہفتہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ مری ،گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ پشاور، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، سوات، دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں بارش متوقع ہے۔

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سیالکوٹ،لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں