مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔
غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا ، آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود، عرق گلاب اور بخورکی خوشبوؤں سےمعطر کیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اورنائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر بھی سامنے آئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں او آئی سی سربراہ اور اعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔