جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے بری خبر

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کیا جائے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس 1 سے بڑھا کر 2 فی صد کر دیا گیا۔

ایف بی آر مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

جبکہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں