جنگیں مسائل کا حل نہیں ، ہمسایوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، شہباز شریف


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت اسی ما ہ مدت پوری کرکے ختم ہوجائے گی۔

منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ،ہم اپنے ہمسائیوں سمیت کسی کے بھی خلاف نہیں، ان کے ساتھ بات چیت کے لئے بھی تیار ہیں بشرطیکہ وہ بھی سنجیدہ ہوں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارامعاشرہ تقسیم ہوچکا ہے ، اس ماحول میں ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرپائیں گے، یکجہتی اور اتحاد سے ہی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

کشکول لیکر باہر جانے پر شرم آتی ہے ، شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ لوگوں کی جانب سے کیے گئے کرپشن کو نظر انداز کیا گیا ، نیب سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا ، نیب نے ماضی میں بے گنا ہ لوگوں کو تنگ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریکوڈک سے متعلق پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد ہوا تھا ، تھر کول پلانٹ سے متعلق ہمارا منصوبہ کامیابی کی طرف جارہا ہے ، 75سال کا سفر کھٹن تھا،ہم نے معدنی وسائل کی دریافت پر توجہ ہی نہیں دی، ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں