پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر ہمایوں مہمند نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن ڈیڑھ سال تک نہیں ہونگے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پولیٹکس ود عادل عباسی” میں پی ٹی آئی رہنما ہمایوں مہمند نے دعوی کیا ہے کہ میرا یہ خیال ہے کہ ملک میں عام انتخابات ایک سے ڈیڑھ سال تک نہیں ہونگے۔
حملہ آورگروپ کی شناخت ہوئی ہے، ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس
انہوں نے کہا ہے کہ میرے مطابق الیکشن اس لیے نہیں ہونگے انہیں یہ ڈر لگا ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو کیسے پکڑا جائےکیونکہ وہ ان کی پکڑ میں نہیں آرہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں مہمند نے کہا ہےکہ یہ الیکشن کو لیٹ کریں گے کیونکہ اس وقت یہ جتنے ایکٹ لے کر آئیں ہیں اس ایکٹ میں انہوں نے ایک بھنور کو بنا لیا ہے جس میں یہ لوگ خود پھنستے جائیں گے۔
بھارتی خاتون انجو (فاطمہ ) پر قسمت مہربان ہو گئی
انکا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ جمہوری ہوتے تودو صوبوں میں الیکشن اپریل میں ہو چکے ہوتے، یہ لوگ نہ تو ڈیموکریٹک ہیں اور نہ اس پر یقین کرتے ہیں۔