پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کا بیٹا اسحق خٹک بھی پارٹی سے نکال دیا

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا۔

اس حوالے سے  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل  عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔

پرویز خٹک اپنی نشست ہار جائیں گے، بھتیجے احد خٹک کا بڑا دعوی

عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں