سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ میں میڈیا پر کہہ چکا ہوں مجھے نگران یا سیاسی حکومت میں کوئی عہدہ نہیں چاہیے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ میں اپنی ضعیف والدہ کی وجہ سے کراچی نہیں چھوڑ سکتا ، میں اپنی آئندہ زندگی پیشہ ورانہ کام اورکتابیں لکھنے میں گزارنا چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی حکومت چلتی رہتی تو ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا، شبر زیدی
شبر زیدی نے مزید کہا کہ میں ایس آئی یو ٹی کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، اپنی آئندہ زندگی اسلام آباد میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔