کراچی کےعلاقے پرانا گولیمار میں 30 سالہ ماں 5 سالہ بیٹی سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئی۔
یہ افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاک کالونی میں فیضان اپنی اہلیہ نگینہ اور بیٹی ارمش کیساتھ صبح چار بجے گھر جار رہا تھا اس دوران ان کے پیچھےآوارہ کتا لگ گیا۔
آوارہ کتے سے بچائو کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اورگڑھے میں جا گری ،فیضان، نگینہ اور ارمش روڈ پر گر گئے، اس دوران تعاقب میں آنے والا ٹرک بچی اور ماں کو روند تا ہوا نکل گیا جبکہ فیضان معجزانہ طور پر بچ گیا۔
محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی
پرانا گولیمار ٹریفک حادثے میں ماں بیٹی کےجاں بحق ہونے کے واقعے پر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکر کے مقدمہ خاتون کے لواحقین کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، ماں بیٹی کی ناگہانی موت پر خاندان غم سے نڈھال ہے۔