وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ مزید بہتر ہورہے ہیں، چین ، سعودی عرب اور یواے ای نے پاکستان کی مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا پروگرام نہ ہوتا تو ہمارے پاس دوسرا پلان تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بروقت مکمل کیا جائے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔ تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی،اس کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ،اسحق ڈار
اسحق ڈار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اورتماشہ بنے۔