ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے، سابق کرکٹر عمران فرحت


سابق کرکٹر عمران فرحت نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ میں پاکستان جیت جائے گا کیونکہ ہمارے پاس بھارت سے بہتر ون ڈے ٹیم ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق پیشگوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں بولنگ اہم ہوگی اور پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ بہتر اسپنرز موجود ہیں۔

عمران فرحت کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں بولنگ مرکزی کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کے پاس بہتر اسپنرز اور تیز گیند باز موجود ہیں۔ بھارتی کھلاڑی بہت زیادہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے بازوں کو اس کا تجربہ ہے۔

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی گئی

سابق پاکستانی بلے باز نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اچھے بلے باز بھی موجود ہیں جنہیں بیٹنگ کی بنیادی اہم باتوں کا علم ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میری یووراج سنگھ کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی لیکن میرا ان کے والد کے ساتھ اور بھی بہتر رشتہ تھا۔ یووراج کے والد کے ریسٹورنٹ میں ہم اپنے دوروں کے دوران وہاں بیٹھ کر ثقافت اور روایات کے بارے میں بات کیا کرتے تھے’۔


متعلقہ خبریں