مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان

rain محکمہ موسمیات

آئندہ دو روز میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 سے 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

27 سے 29 جولائی تک بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جب کہ 27 اور 28 مئی کو قلات، خضدار، لسبیلہ، لورالائی، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں