چلاس:سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، 8 افراد جاں بحق، 16 زخمی


چلاس میں سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 16  زخمی ہو گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صداقت علی کے مطابق سیاحوں کی گاڑی الٹنے کا واقعہ بابو سرٹاپ کے علاقے گیتی داس کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ موٹر کار اور ہائی روف کے ٹکرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے،ہائی روف گہری کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 زخمیوں اور ایک جاں بحق افراد کو آر ایچ کیو چلاس لایا گیا ہے جب کہ 7 زخمیوں اور 7 جاں بحق افراد کو ناراں کی طرف لے جایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں