عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.31 ڈالر اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 80 ڈالر ہو گئی۔
برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.32 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت بڑھ کر 84 ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان 31 جولائی کو کرے گی۔