امریکہ کا روس پر ڈرون فیکٹری تیار کرنے کا الزام


واشنگٹن: امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کی مدد سے ڈرون فیکٹری تیار کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کے ڈرون بنانے کی فیکٹری پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ فیکٹری آئندہ برس تک مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی روس کو ڈرون فیکٹری کی تعمیر میں مدد کے یوکرین جنگ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ ایران جلد ہی روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

انٹیلی جنس نے کہا کہ ایران ڈرون، ہتھیاروں اور مارٹروں کی روس منتقلی کرنے کے لیے بحیرہ قزوین کا انتخاب کرتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایران ڈرونز اور اسلحے کی روس منتقلی کے لیے ایسے بحری جہازوں کا استعمال کرتا ہے جن پر ٹریکنگ سسٹم نہیں ہوتا تاکہ نقل و حرکت دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رہے۔


متعلقہ خبریں