سونا ہزاروں روپے سستا

سونا (gold)

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 22 ہزار100 روپے ہوگئی۔

جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار58 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 415 روپے ہو گئی۔

ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

جب کہ اسٹاک ایکسچینج ، 100انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور کاروبار 46 ہزار625 کی سطح پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں