ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کی بجائے کب شیڈول ہونے کا امکان

pak india

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا 15 اکتوبر کو ہونے والا میچ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 15 اکتوبر کو نوراتری کا تہوار ہے جس کی وجہ میچ ری شیڈول ہو سکتا ہے، اس دن احمد احمد میں ہندو برادری روایتی انداز میں اپنی رسومات ادا کرتی ہے۔

کولمبو ٹیسٹ، سعودشکیل نے تاریخ رقم کر دی

بھارت کے سیکیورٹی اداروں نے بھی احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا ہے، مذہبی تہوار کی وجہ سے سکیورٹی اداروں نے اہم میچ کی سکیورٹی کو مشکل قرار دیا ہے۔

سکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم اب مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، ایک بھارتی صحافی کے مطابق یہ میچ پندرہ اکتوبر کی بجائے 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں