پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے، آرمی چیف

ASIM MUNEER

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔ 

خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ فوج عوام سے اور عوام فوج سےہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار عاصم منیر نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غیرت مند اور باصلاحیت ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے،ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا ،اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔

آرمی چیف عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے۔


متعلقہ خبریں