سعودی فٹبال کلب الہلال کی کیلین مباپے کیلئے 30 کروڑ یورو کی ریکارڈ بولی

کیلین مباپے

ریاض: سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے فرانسیسی فٹبالر کیلین مباپے کو خریدنے کے لیے 30 کروڑ یورو (600 ملین برطانوی پاؤنڈز) کی ریکارڈ ( تقریباً دو کھرب 21 ارب پاکستانی روپے کے مساوی) بولی لگا دی ہے۔

اٹلی کےفٹبالر نے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کردیا

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز اور امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی اسٹرائیکر کیلین مباپے کے لیے سعودی فٹبال کلب الہلال نے 30 کروڑ یورو کی ریکارڈ بولی لگائی ہے۔

واضح رہے کہ کیلین مباپے فرانس کی فٹبال لیگ ’لیگ ون‘ کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیلتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس جی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے کھلاڑی کو الہلال کی جانب سے کلب میں کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ پی ایس جی نے الہلال کو اس بات کی بھی اجازت دی ہے کہ وہ مباپے سے براہ راست بات کر لیں۔

فیفا نے رونالڈو کی ٹیم النصر پر نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی پابندی لگادی

2018 میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس کے رکن کیلین مباپے نے پی ایس جی سے 12 ماہ کی مزید ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کلب اور وہ معاہدہ آگے بڑھانے پر دلچسپی نہیں رکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مباپے آزاد حیثیت سے اگلے سیزن کے اختتام کے بعد کلب سے جانا چاہتے ہیں، اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسپین کے کلب ریئل میڈرڈ میں جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس جی نے جاپان میں ہفتے سے ہونے والے اپنے پری سیزن ٹور میں مباپے شامل نہیں کیا ہے جس کے بعد وہ کسی دوسرے کلب کو فروخت ہونے کو تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطالوی صحافی فیبریزیو رومانو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس جی اس بات پر رضامند ہے کہ کیلین مباپے ریئل میڈرڈ سے معاہدہ کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں فیبریزیو رومانو نے کہا ہے کہ الہلال نے کیلین مباپے سے بات کرنے کے لیے باقاعدہ طورپر پیرس سینٹ جرمین کو بولی جمع کرا دی ہے، علوم ہوا ہے کہ یہ بولی 30 کروڑ یورو کی ہے جو کہ ریکارڈ فیس ہے۔

زمبابوے فٹبال پر عائد پابندی ختم

اس ضمن میں کھلاڑی کی جانب سے بات نہیں کی گئی ہے لیکن پی ایس جی اس بات پر متفق ہے کہ مباپے رئیل میڈرڈ کے ساتھ کنٹریکٹ کی شقوں پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر الہلال کلب مباپے کو خریدنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ فٹبال کی تاریخ کی سب سے مہنگی بولی ہو گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس جی نے بارسلونا سے برازیلین فٹبالر نیمار کو 2017 میں 26 کروڑ یورو کے عوض خریدا تھا۔

میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کیلئے ایک کھرب روپے کی پیشکش

واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی کلب الںصر نے پرتگال کے سپراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو خریدا تھا جس کے بعد ریئل میڈرڈ کے عظیم کھلاڑی کریم بنزما کو گذشتہ ماہ سعودی چیمپئن ٹیم الاتحاد نے خریدا ہے۔ ان کے ساتھ ٹیم میں 2018 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم فرانس کے رکن این گولو کانتے بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں