نگران وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی سے کوئی نام شیئر نہیں ہوا،شیری رحمان


وفاقی وزیر اور پییپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے پیپلزپارٹی سے کوئی نام شیئر نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے پیپلزپارٹی کاایک واضح موقف ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیاگیا۔

نگران وزیراعظم کے لئے اسحاق ڈار کے نام پر غور ، حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے ہو گا

نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا،تعیناتی کافیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

گزارش ہے قیاس آرائیوں پر مبنی باتیں نہ کی جائیں،ہماری طرف سے نگران وزیراعظم کے لے 3رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے ۔

آئین میں نگران وزیراعظم کی تقرری کاطریقہ کار طے ہے،میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

دبئی میں سیاسی سرگرمیاں ، زرداری کے بعد نواز شریف بھی پہنچ گئے

پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے حوالے سےابھی تک کوئی نام نہیں دیا ،نگران وزیراعظم کے لیے غیر جانبداری ضروری ہے۔

نگران وزیراعظم کافیصلہ اپوزیشن اور حکومتی جماعتیں ملکرکرتی ہیں،کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگران وزیراعظم کاتاج پہنایاگیا۔


متعلقہ خبریں