ٹوئٹر کا نیا لوگو متعارف ،نام بھی تبدیل


ٹوئٹرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو کا متبادل پیش کر دیا جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی اور پھر اسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر برڈ لوگو کی جگہ لگا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے گروپ کالز کے فیچر میں بڑی تبدیلی کر دی

ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔

یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں