بجلی کے نرخ مجبوری میں بڑھائے ، 63 فیصد صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا ،شہباز شریف

وزیر اعظم (prime minister)

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ مجبوراً بڑھا ئے ، بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی۔

پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر نہیں پڑنے دوں گا، 31 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، 63 فیصد گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بوجھ نہیں آئے گا، 300 یونٹ کے استعمال کرنے والوں پر کچھ اثر پڑے گا۔

ڈیفالٹ کے خطرے کا سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی تھی ، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ آذر بائیجان سے ہر ماہ  ایل این جی کا ایک جہاز خریدیں گے لیکن پاکستان فیصلہ کرے گا کہ مقررہ قیمت پر خریدنا ہے یا نہیں، معاہدے کے تحت اگر ہم کارگو نہیں لیں گے تو جرمانہ نہیں ہوگا، ایل این جی کارگو کی خریداری کا اختیار  پاکستان کے پاس ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں