آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات ، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ۔ جس میں  باہمی دلچسپی کے امور پر خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ۔ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی  کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں