افغانستان نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کیلئے پہلی بار دنیا کو کو انار کا جوس برآمد کرنا شروع کر دیا ہے ۔ افغان میڈیا کے مطابق ہرات کی فیکٹری میں تیار کیا جانے والا جوس امریکا برآمد کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ 45 ٹن جوس کے دو کنٹینرز امریکا بھیجے گئے ہیں ۔ انار کا جوس ایران، متحدہ عرب امارات ۔ جرمنی اور قازقستان بھی بھیجا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق ہرات کی جوس فیکٹری 2018 سے کام کر رہی ہے۔ انار کا جوس پاکستان، بھارت اور ترکیہ کو بھی برآمد کیا جا چکا ہے ۔
افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ
ہرات کے گورنر مولوی نثار احمد کا کہنا ہے کہ انار کے جوس کی کھیپ کراچی کی بندرگاہ سے امریکا برآمد کی گئی۔ امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد افغانستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔