ملک کے بیشتر شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

Rain

جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور  میں 26 جولائی تک موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہےجبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کےمطابق موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، راولپنڈی ، اسلام آباد کے مقا می ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جبکہ آج اورکل ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں بشمول (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت،بارکھان ،کوہلو،شیرانی، ہرنائی،بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران،پسنی،اورماڑہ،گوادار اورگردونواح)  کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گراد ی

رپورٹ کے مطابق آج اور کل موسلادھار بارش کے باعث سندھ( تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپور خاص، سانگھڑ ، خیرپور، ، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی اور حیدرآباد )کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں آگئے

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز سوموار کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی، جنوبی بلو چستان اور سندھ میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں