پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں سیلابی صورتحال پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق
دریا ستلج پر واقع ڈیم 70فیصد بھر گیا ہے،مزید بارش کی صورت میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
شاہدرہ سے 22 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ،1988کی طر ح شاہدرہ کا علاقہ ڈوب سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنرز اور ڈی سیز کو فلڈ ریلیف پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
آئندہ چند روز مزید مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی
فلڈ ریلیف پلان بنایا گیا ہے،مزید بارش ہوئی تو دریا ئے راوی اور ستلج میں سیلاب آسکتا ہے۔
دریاوں کے کنارے غیر قانونی بستیاں قائم ہیں ،زیادہ غیر قانونی آبادیاں دریا کے اندر موجود ہیں۔
دریا میں موجود آبادیوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ،سیلابی صورتحال میں دریا میں قائم آبادیوں کو خالی کرایا جائے گا ۔
عوام سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔