چنیوٹ میں خام لوہے کے 8 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں: ابراہیم مراد


نگران صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ، مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی زیرصدارت پنجاب منرل کمپنی کے حوالے سے لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا کہ پاکستان کے ضلع چنیوٹ میں خام لوہے کے قریب 8 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

سٹیل کی قیمتوں میں 25 ہزار روپے فی ٹن کمی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پاکستان میں مائننگ کی مد میں 300 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مائننگ کے سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کی بدولت پنجاب بہت جلد معاشی ترقی کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

اسٹیل ملز کی بندش، پاکستان کو 18 ارب ڈالرز کے غیرملکی زرمبادلہ کا نقصان

صوبائی نگران وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں اب تک معدنیات کی تلاش کے نتیجے میں وسطی پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں آئرن کے 250 ملین ٹن خام لوہے کے ذخائر پائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنی مقدار میں موجود آئرن کی مدد سے پاکستان میں ایچ آر سی سٹیل مِل لگائی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں