پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

محسن نقوی

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے احتجاج کے بعد حکومت نے تنخواہوں میں وفاق کے برابر اضافے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں35اور پنشن میں 17 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ۔تنخواہوں اور پنشن میں اضافےکااطلاق ملازمین کی بنیادی تنخواہ پرہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے تھے جنہیں منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی بھی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں