عمران ریاض خان کی ساری یوٹیوب کے اندر پیسے کی گیم تھی، فیصل واوڈا


سابق سینیٹر و وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان سے متعلق میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ یہ ساری یوٹیوب کے اندر پیسے کی گیم تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جو بکتا ہےوہ بیچتے ہیں اس سے انہیں پیسے ملتے ہیں کوئی پاکستان کی خدمت نہیں کررہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے دیکھا کہ کچھ لوگ مجبوری یا ڈر کے تحت اپنے آپ کو عوام کی نظروں میں میں لانے کیلئے خود ہی چھپ جاتے ہیں پھر نمودار بھی ہو جاتے ہیں، مراد سعید، حماد اظہر ہیں وہ بھی تو خود ہی چھپے ہوئے ہیں۔

ارشد شریف شہید بڑا اچھا، نیک انسان اور میرا بڑا پیار دوست تھا، فیصل واوڈا

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہو گا، میں الیکشن بیلٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیکھ رہا، مجھے پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا، میں واحد شخص ہوں جو ابھی تک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھےتعلقات ہیں، کسی پارٹی میں شامل ہونے سے میرے لیے سیاست چھوڑنا آسان ہے، میں کسی بھی اور سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن سکتا۔

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھےتعلقات ہیں، فیصل واوڈا

انکا  مزید کہنا تھا کہ میں 14،15سال ایک آئیڈیالوجی کے تحت ان لوگوں کےساتھ تھا، میری سیاسی ٹریننگ پی ٹی آئی میں ہوئی، پولیٹکس کی اے بی سی آتی ہے وہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے سکھائی ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں