ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسیں گے


اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے شروع ہونے والے بارش وقفے وقفے سے 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر علاقوں میں آج سے موسم ابرآلود رہے گا جبکہ بیشتر علاقوں میں آج بارش ہوسکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ نہیں تھا، کہانیاں تھیں جو ہم سنتے تھے، پرویز خٹک نے پنڈورا بکس کھول دیا

ملک کے پہاڑی علاقوں میں خراب موسم کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں