لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب کے کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا، جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی انتظار حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے، اس موقع پر وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز یکجا کرنے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جناح ہاؤس حملہ سمیت پانچ مقدمات میں ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔