پشاور میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام


پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 8 دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ سربندکی ریاض چوکی پر 8 دہشتگردوں نے حملے کی کوشش کی جسے پولیس کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبل سواری پر پابندی عائد

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ پولیس کی مؤثر کارروائی کی وجہ سے دہشت گرد پسپا ہو گئے اور راہ فرار اختیار کیا۔ پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد قریب نہ آسکے۔


متعلقہ خبریں