کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی


کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی، کے حکومت اور کے الیکڑک مل کر عوام کو لوٹ رہے۔

کراچی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شریف میمن نے کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کے نرخ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی۔

شریف میمن کا کہنا تھاکہ مہنگائی سے پریشان حال عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے، عام آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کما کر نہیں دے سکتا،کاروبار تباہ ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ کراچی عوام کو کے الیکڑک کے چنگل سے آزاد کرائیں، شریف میمن نے کہا کہ بجلی کے بل میں تمام قسم کے ٹیکسوں کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

پنجاب کے تاجر گودام بھر رہے ہیں، غریب کا نوالہ چھین رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

چیف جسٹس آف پاکستان بجلی کے بل میں لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کے خلاف از خود نوٹس لے کر تاجر اور عوام کو نجات دلائیں اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کراچی کے تمام علاقوں میں ختم کی جائے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو تسلیم نہیں کریں گے، یہ فیصلہ فوری واپس لیں۔

شریف میمن کا کہنا تھا کہ عوام اور تاجر برادری کسی صورت میں خاموش نہیں بیٹھے گی، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف ازخود نوٹس لے کر عوام اور کاروباری برادری کو اس ظلم سے نجات دلائی جائے۔

شریف میمن کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ایک طرف قوت خرید کم ہوگئی ہے، دوسری جانب کاروباری سرگرمیاں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں فی یونٹ میں 5 روپے تک کا اضافہ کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو نچوڑ رہی ہیں کے الیکٹرک کے خلاف کراچی اور سندھ بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔


متعلقہ خبریں