واٹس ایپ سروس کچھ دیر کیلئے متاثر، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس کچھ دیر کے لیے متاثر ہونے کے بعد بحال ہو گئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس رات سوا ایک بجے متاثر ہونا شروع ہوئی جو تقریبا آدھے گھنٹے بعد بحال ہونا شروع ہو گئی۔ واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ واٹس ایپ سروس معطل ہونے کی وجہ سے بیشتر اداروں میں کام رک گیا۔

پاکستان، بھارت، ترکی، برطانیہ، اسپین سمیت دیگر ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کمپنی سے عملہ فارغ، چیٹ بوٹ کی خدمات حاصل کر لیں

واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فوری ٹرینڈ کر گیا اور چند لمحوں میں ہی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔


متعلقہ خبریں