ملک کے مختلف شہروں میں کل بھی بارشوں کی پیشگوئی


اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  نے پنجاب، شمال مشرقی ،جنوبی بلو چستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی  کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی20 سے 22 جولائی تک بارش کی پیش گوئی

سندھ میں بھی کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔


متعلقہ خبریں