ایمرجنگ ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی


اے سی سی  ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم اے کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پاکستان نے انڈیا اے کو جیت کے لئے 206رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اے کی طرف سے سب سے زیادہ قاسم اکرم نے 48 رنز بنائے۔صائم ایوب اور عمیر بن یوسف بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔

حسیب اللہ خان نے 27 ، کامران غلام 15، محمد حارث 14 ، صاحبزادہ فرحان 35، مبصر خان 28، وسیم جونیئر 8 اور دھانی نے 4 رنز بنائے۔ مہران ممتاز ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 25رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36.4 اوورز میں 210 رنز بنائے اور 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی۔

بھارت کی جانب سے سائی سدہارسن 104 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ نکن جوز 53 اور یاش دل 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ایم خان اور محمد ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 


متعلقہ خبریں