بی آر ٹی پشاور کی  گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر ، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی


بی آر ٹی پشاور کی  گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت تصاویر لینے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے  پر پابندی عائد کردی گئی۔

اس سے پہلے ایسی کوئی پابندی نہیں تھی ، روزانہ بی آر ٹی میں شہری تصاویر بناتے تھے ۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز کی بھی بھر مار تھی۔

بی آر ٹی کی بسیں چلانے والی کمپنی حکومت کی نادہندہ نکلی، کرایہ بھی ادا نہیں کیا

پابندی کے حوالے سے بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں