تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب


ریاض: مسجد الحرام میں تبدیلی غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ سیاہ رنگ کے غلاف کعبہ پر آیات مبارکہ کے 54 سنہری حصے بھی شامل ہیں۔

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کعبہ کو خصوصی ٹرکوں کے ذریعے بیت اللہ شریف لایا گیا اور کسوہ فیکٹری کے حکام نے غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کے حوالے کیا جبکہ تبدیلی غلاف کعبہ کی تقریب بعد نماز عشاء شروع کی گئی۔

کسوہ فیکٹری کے ماہر کاریگر غلاف کعبہ کی تبدیلی میں شریک ہوئے جبکہ ہزاروں عمرہ زائرین اور نمازی روح پرور تقریب میں شامل رہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفارتی افسران غلاف کعبہ کی تقریب دیکھنے کے لیے موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام، بزرگ اور معذور زائرین کے لیے الگ جگہیں مختص کردی گئیں

انتظامیہ کسوہ فیکٹری کے مطابق غلاف کعبہ مجموعی طور پر 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال لاگت آتی ہے۔

غلاف کعبہ تبدیلی کی تقریب فجر تک جاری رہے گی۔ غلاف کعبہ میں تقریبا 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 120 کلو گرام سونا اور 100 کلو گرام چاندی کے دھاگوں کا استعمال کیا گیا ہےْ۔

سیاہ رنگ کے غلاف کعبہ پر آیات مبارکہ کے 54 سنہری حصے بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں