محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا

چاند

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظرنہیں آیا،20 جولائی بروز جمعرات کو نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شریک تھے ۔

ملک کے کسی بھی شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد پرسوں 20 جولائی  یکم محرم الحرام ہوگی ۔ یوم عاشور10 محرم الحرام 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں