برطانیہ، آئندہ مالی سال سے پاکستان کی مالی امداد تین گنا کرنیکا فیصلہ

Pound

درہم ، ریال ، پائونڈ اور دینار کا ریٹ آج کیا رہا؟ غیر ملکی کرنسی رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر


اسلام آباد: برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 سے پاکستان کی مالی امداد کو تین گنا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

برطانیہ نے وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کردیا

یہ بات برطانیہ کی امدادی شاخ جسے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈ ی او) کہا جاتا ہے پاکستان کی سربراہ جو موئیر نے مقامی انگریزی اخبار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت برطانیہ سالانہ بنیادوں پر پاکستان کو 41.5 ملین پاؤنڈز کی مالی امداد دیتا ہے جسے اب بڑھا کر 133 ملین پاؤنڈز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جو موئیر نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ عارضی طور پر بڑھی ہوئی امداد کا بڑا حصہ مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا لیکن آفیشل ڈویلپمنٹ اسسٹنس زیادہ تر پاکستان کی موسمیاتی تخفیف کی ضروریات پر خرچ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیر خزانہ نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع یو کے کے ہائی کمیشن میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایف سی ڈی او کی سربراہ جو موئیرنے کہا ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک نئی ڈیل پر اتفاق کیا ہے جس سے اسلام آباد کو پروگرام کی مدت کے دوران قرضوں کی پائیداری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔


متعلقہ خبریں