پمز میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا


وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،اسپتال کی تعمیر 2025 میں مکمل ہو گی۔

200 بستروں پر مشتمل اسپتال میں او پی ڈی، ایمرجنسی،ریڈیالوجی میڈیکل ،آئی سی یو اور بلڈ بینک سمیت دیگر سہولیات میسرآئیں گی۔

اس موقع پر وزیر صحت نے کہا  کہ کینسر اسپتال کی عمارت پر 30 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، منصوبہ  دو سال میں مکمل ہو گا۔

بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی آگہی کے لئے پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں واک

پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ عیسانی کے مطابق  منصوبے کی مجموعی لاگت 10 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد ہے جس میں سے 3 ارب 40 کروڑ روپے عمارت کی تعمیر اور  7 ارب 40 کروڑ روپے آلات کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں