18 سے 23 جولائی تک پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی


پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

مون سون اسپیل کا آخری روز، شمال مشرقی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش متوقع

23 جولائی تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، منڈی بہاء الدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

19سے21 جولائی کے دوران ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو اور رحیم یارخان میں بارش کا امکان ہے۔

محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

18 سے 22 جولائی تک لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں