پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اعظم خان کوئی عام آدمی نہیں بلکہ بہت طاقتور ، ریسورس فل اور چالاک آدمی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام’صبح سے آگے ‘ میں لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ اعظم خان نے سائفر والا کھیل کھیلا ہے،منٹس لکھے ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔
نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے، عطاتارڑ
انہوں نے کہا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق اعظم خان روپوش ہے،ان کے بہت لمبے ہاتھ ہیں ، افسر شاہی میں آج بھی ان کے لوگ اور سہولت کار موجود ہیں اسلیے مجھے لگتا ہے کہ وہ کہیں نہ کہیں روپوش ہیں ۔
عطا تارڑ نے مزید کہا ہے کہ یہ اعظم خان کی خود ساختہ روپوشی ہے، وہ سائفر سمیت تین چار کیسز میں بھی مطلوب ہیں ۔
مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔