ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ڈالر (dollar)

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے67 پیسےمہنگا ہو کر 279روپے26 پیسوں کی سطح پربند ہوا ہے۔

ڈالر کی قیمت 250 روپے تک گرنے کی پیشگوئی

دوسری جانب ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے امریکی ڈالر کی قدر مرحلہ وار 270 روپے اور پھر اس کے بعد 250 روپے کی سطح پر گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ عارضی ہے، جلد قیمت 250 روپے کی سطح پر آ جائے گی۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ نئی امپورٹ ایل سیز کھلنے سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور مطلوبہ ڈیمانڈ پوری ہوتے ہی ڈالر دوبارہ بیک فٹ پر آجائے گا۔


متعلقہ خبریں