آئی ایم ایف معاہدے میں آپ نے دوست اور خیر خواہ کا کردار ادا کیا ، وزیراعظم کا سری لنکن صدر کو فون


وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو ٹیلی فون کرکے آئی ایم ایف معاہدے میں حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے  سری لنکن صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ایم ایف معاہدے میں آپ نے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں ،علاقائی ترقی اور امن کے لیے سری لنکا کا کردار قابل تعریف ہے ، امید ہے  پاکستان اور سری لنکا معاشی مشکلات کے بھنور سے جلد نکل آئیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

سری لنکن صدر نے نیک تمناؤں پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست ہے، دوستوں کی مدد کرنا ہی دوستی ہے، سری لنکن صدر نے مشکل معاشی حالات میں شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا اور آئی ایم ایف معاہدے پر مبارکباد دی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں