آئن لائن قرضہ ایپس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 2 دفاتر سیل

fia

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں آئن لائن قرضہ ایپس کے خلاف کی کارروائی کرتے ہوئے ان کے 2 دفاتر سیل کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں متعدد لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی لون ایپس کو بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے سے درخواست کی جائے گی اور ان کی آن لائن تشہیر کوبھی بلاک کیا جائےگا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے آن لائن لون ایپس سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔


متعلقہ خبریں